ڈینی فینسٹر جو ینگون سے چلنے والے آن لائن نیوز میگزین ’فرنٹئیر میانمار‘ کے مینیجنگ ایڈیٹر ہیں، یہ 24 مئی سے تحویل میں ہیں۔ انہیں ینگون ائرپورٹ سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ امریکہ جانے کے لیے جہاز پر سوار ہونے والے تھے۔ ان پر ابتدائی طور پر شہریوں کو اکسانے اور مبینہ طور پر اشتعال انگیزی پر مبنی غلط خبریں پھیلانے کے الزامات عائد کیے گئے